ایل ڈی اے کی ٹیک سوسائٹی میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاو ¿ن پلاننگ زون ٹونے ٹیک سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے متعدد عمارتیں سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے کے عملے نے ٹیک سوسائٹی سوک سنٹر میں دس غیر قانونی عمارتیں سربمہر کر دیں۔ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ منی مارکیٹ کو سربمہر کردیا۔ ایونٹ مارکی میں غیر قانونی تبدیلی کرنے پر اسے سربمہر کردیا ۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاو ¿ن پلاننگ زون ٹوسلمان محفوظ نے کی۔کارروائی کے موقع پر انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں