کراچی: پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار

Media Network Pakistan

کراچی: (ایم این پی)کراچی میں دو پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔

کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں سے شہری کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے مویشی منڈی کے قریب بھی پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

بفر زون سیکٹر 15 اے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا، 25سالہ قمر کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں