ایل ڈی اے کاگرینڈ آپریشن ،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزنے فیروز پورروڈ پر واقع چار منظور شدہ اور غیرقانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن کر
کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر کردیں۔
ایل ڈی اے کے عملے نے کارروائی کے دوران پاک عرب ہاﺅسنگ سکیم کا دفترسربمہر کر دیا اورسی پرل ہاﺅسنگ سکیم کی سڑکیں مسمار کر دیں۔تکبیر ولازکے قریب ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی سڑکیں جزوری طورپر مسمار کر
دیں۔ایڈن گارڈن ہاﺅسنگ سکیم میں غیرقانونی تجاوزات و تعمیرات مسمار کر کے 70کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کروالی ۔ ایڈن گارڈن میں پارک سائٹ،مسجد سائٹ پر قائم تجاوزات مسمار کر دیں اور سکول سائٹ پر قائم
غیرقانونی عمارت سربمہر کر دی۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزاسد اللہ چیمہ نے کی۔کارروائی کے موقع پر انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں