Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بس بہت ہوگیا! ایک مشہور زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی تراشی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی گئی، میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور اس دھوکے باز کے خلاف پاکستان میں ہی نہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کروں گا۔