Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی)وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہوگئے ہیں، دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے میاں شہباز شرف کا آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا، عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔