درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

اوگرا جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل می31 .0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں