لاہور( ایم این پی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نےگزشتہ روز ون ونڈو سیل کادورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نےشہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے متعلقہ افسران
کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے میں آنے والے شہریوں کے کام فاسٹ ٹریک پرمکمل کیے جائیں ۔ون ونڈوسیل میں شہریوں کے لیے ہر ممکن سہولت کاخیال رکھاجائے ۔
افسران لوگوں کے مسائل بروقت حل کر کے ایل ڈی اے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سیل پر خواتین اورمعمرافراد کے لیے الگ نشستیں/لاﺅنج بنایاجائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیےجائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر، ڈائریکٹر ون ونڈو علی بن سہیل ،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن عمران علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔