اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا۔ عمران خان نے شوکت خانم میں عیادت کے لیے آنے والے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے جانیں دیں تو فوری لانگ مارچ آگے بڑھاؤں،میری کوشش ہے ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔خیال رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا معائنہ کیا اور میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج کرنے پر بضد رہے مگر ڈاکٹرز نے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں