وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم پر حملے کی شدید مذمت کی اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کردی، اس کے علاوہ شہباز شریف نے آج 5 بجے شیڈول اپنی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، چوہدری پرویز الٰہی نے وزیرآباد کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں