عمران اشرف اور کرن اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

Media Network Pakistan

لاہور: (ایم این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق نےعلیحدگی کا اعلان کر دیا۔

کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ عمران اشرف اور اہلیہ ساتھ نہیں ہیں اور ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے تاہم عمران اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ “بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے، ہم مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے”۔

یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں