چیف جسٹس پاکستان ٹینس کے کھلاڑی نکلے

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال ٹینس کے اچھے کھلاڑی نکلے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹینس لینجڈ کھلاڑی مرحوم خواجہ افتخار احمد نے انہیں ٹپس دی تھی کہ اچھا ٹینس پلئیر بننے کے لیے گیند پر نظر رکھنی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال لاہور کے نشترپارک میں واقع اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی کو خواجہ افتخار احمد کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے فیتہ کاٹ کر خواجہ افتخار ٹینس پویلین کا افتتاح کیا،سابق چیف جسٹس خلیل الرحمان رمدے سمیت سپورٹس بورڈ پنجاب حکام ، ٹینس اور دوسرے شعبوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اپنے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے بتایا کہ خواجہ افتخار احمد کے ساتھ والد کے دوست ہونے کی وجہ سے گہرا لگاؤ تھا، زمانہ طالب علمی میں ان سے ٹینس سیکھی،مرحوم خواجہ افتخار کلائی کے استعمال سے ٹینس بال کو اسپن کرتے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ خواجہ افتخار کمال کے ٹینس پلئیر تھے، انہیں موجودہ دور کا راجر فیڈرر کہا جاسکتاہے،خواجہ فیملی کی ٹینس لیگسی کو برقرار رکھنے پر فخر ہے،امید ہے خواجہ فیملی ٹینس میں ملک کےلئے خدمات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں