Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) شریف فیملی کے کیسز سے متعلق عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ 11 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے عدلیہ پر الزامات لگائے ، جو عدالتوں کو متنازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے مجھے بری کیا ، عدالت کے فیصلے کو غیر جانبدار طریقے سے ماننا ضروری ہے ، اس قسم کے الزامات سے جہاں عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش ہوئی وہیں میرے حقوق بھی متاثر ہوئے، لہذا اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔