5 سیکنڈ میں سمارٹ فونز کو چارج کرنیوالی ٹیکنالوجی تیار

Media Network Pakistan

کیلیفورنیا: موجودہ عہد میں سمارٹ فونز کو چارج کرنے کی ٹیکنالوجی کافی بہتر ہوئی ہے مگر ابھی بھی کسی فون کی 100 فیصد چارجنگ کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ تو انتظار کرنا پڑتا ہے۔

تاہم بہت جلد آپ اپنے سمارٹ فون کو محض 5 سیکنڈ کے اندر مکمل چارج کر سکیں گے، جی ہاں ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو چند سیکنڈ میں آپ کے سمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔

سویپ اٹ نامی اس ڈیوائس کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا، دیکھنے میں یہ ڈیوائس کسی ٹشو باکس جیسی نظر آتی ہے مگر اس کے کھلے منہ میں آپ کو فون انسرٹ کرنا ہوتا ہے۔

فون اندر جانے کے بعد محض 2 سیکنڈ میں ایک نئی بیٹری کے ساتھ باہر آتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جادو ہوا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے ساتھ ایک مخصوص فون کیس کی بھی ضرورت ہوتی ہے جسے کمپنی نے لنک کا نام دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں