Media Network Pakistan
واشنگٹن: ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیئے گئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزائے جانے کے لیے سماعت ہوئی ، جج جو آن مرچن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔
عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔