پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ بچے سکولوں سےباہر،زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے: وزیر اعظم

Media Network Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کو تعلیم کے حصول میں متعدد مسائل کاسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں آپ کی شرکت پرمشکورہیں،پاکستان میں2کروڑ20لاکھ سےزائد بچےسکولوں سےباہرہیں ،سکولوں سے باہر بچوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے بچوں کےداخلوں کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہم نے کمیٹی بنائی ہے جوصوبوں سےرابطے میں رہے گی، بچوں خصوصاً لڑکیوں کےسکول میں داخلے بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہوگا، لڑکیوں کو معیاری اوریکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں