Media Network Pakistan
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔
سابق کپتان مشتاق محمد ، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل ہیں، چاروں کرکٹرز پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دےچکےہیں، 10 کرکٹرز پہلے ہی ہال آف فیم میں شامل کیے جاچکے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹرز ہمارے سفیر ہیں اور پی سی بی انہیں یہ اعزاز دینے میں فخر محسوس کرتا ہے، یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔