فلم پشپا 2 کا مشہور گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیوں کردیا گیا؟

Media Network Pakistan

ٹالی ووڈ اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کا پولیس پر طنز کرنے والا متنازع گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنیما بھگدڑ کیس کے باعث الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا پولیس پر طنز کرنے والا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد مداحوں نے پشپا 2 کے گانے ’دممنٹے پٹکورا‘ کو بے حد پسند کیا، حالانکہ یہ فلم کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ نہیں تھا تاہم اب میرکز کو اسے یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

ٹی سیریز نے یہ گانا 24 دسمبر کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے بھگدڑ کیس کی وجہ سے ہٹا دیا ۔ یہ گانا دیوی سری پرساد کی کمپوزیشن تھی اور فلم میں ایک منظر سے متاثر تھا جس میں فہد فاضل کا کردار، بھنور سنگھ شیخاوت، الو ارجن کے کردار پشپا راج کو چیلنج کرتا ہے۔

اس منظر میں بھنور شیخاوت پشپا سے کہتا ہے ’اگر ہمت ہے تو پکڑو شیخاوت، پکڑ لو گے تو سنڈیکیٹ چھوڑ دوں گا‘ بعد میں، وہ اس ڈائیلاگ کو ایک ریمکس گانے میں تبدیل کر کے اس پر ڈانس کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں