کیلیفورنیا: اے آئی اے کے وار کی وجہ سے گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے اس بار انتظامی عہدوں پر فائز ڈائریکٹر اور نائب صدر سمیت 10 فیصد ملازموں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او سندر پِچائی نے یہ اعلان ایک آل ہینڈ میٹنگ جس میں تمام ملازمین شریک تھے میں کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے مقابلے کا سامنا ہے جس کے لئے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوکریوں سے فارغ کرنے کے تازہ ترین دور میں کچھ منیجرز کو انفرادی طور پر دوبارہ معاملات سونپے گئے ہیں جبکہ دیگر کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے، کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس بھی تشکیل نو کے لیے یہ اقدام لیا گیا تھا جس میں 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔