اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید مہرہ تھا، عمران خان نےاستعمال کیا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اوران کےحواری بانی کی جان لینے پر تلے ہوئے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت تاریخی دن ہے، فیض حمید چارج شیٹ ہو گئے، باقی گناہوں کی تفتیش جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کیلئے اب آزمائش، امتحان اور مسئلے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو استعمال کیا، فیض حمید توایک مہرہ تھا،9مئی کا واقعہ پری پلان گیم تھی، فوج میں زبردست قسم کا احتساب ہوتا ہے،علی امین گنڈا پورکی بدمعاشی نہیں چلے گی، اب پاکستان کےلیے بہتری ہوگی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی کورٹ میں ٹرائل میرے لیے سرپرائز نہیں ہو گا، یہ نہیں ہوسکتا عمران خان کا ٹرائل اورجگہ اورفیض حمید کا کسی اورمقام پر ہو۔