مریم نواز کی پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملےکی مذمت

Media Network Pakistan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی، ڈی ایس پی ایس اور ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے ،مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو، ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس پر حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے،غازی بروتھا،میانوالی،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی، پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی غیر مسلح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں