Media Network Pakistan
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ۔
انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا ۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔