Media Network Pakistan
لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ سحر خان اور اداکار شجاع اسد کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔
حال ہی میں اداکارہ سحر خان نے ساتھی اداکار شجاع اسد کے ہمراہ معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ محبت کے رنگ بکھیرتے نظر آیا۔
مذکورہ فوٹو شوٹ میں سحر خان کو سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شجاع اسد نے کریمی شلوار قمیص پر شیروانی پہن رکھی ہے اور دونوں مختلف پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سحر خان نے مذکورہ فوٹو شوٹ میں گہرا میک اپ بھی کیا ہوا جبکہ بھاری جیولری اور مہارت سے بندھے بالوں میں نازک اداؤں سے سحر مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔