کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز

Media Network Pakistan

حافظ آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

حافظ آباد میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی میرے کسان بھائی ہیں، کسان کارڈ کی لانچ پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، بہت سےایسے منصوبے ہیں جن پر وزرا سے زیادہ خود محنت کرتی ہوں، کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات محنت کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف کی یاد اور کمی محسوس ہورہی ہے، کسان بھائی نوازشریف کے دل کے بہت قریب ہیں، کسان کارڈ کی لانچنگ پہلے نوازشریف نے کرنی تھی، نوازشریف کو کسی کام سے بیرون ملک جانا پڑا، منصوبے کی کامیاب لانچنگ پر اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم نہیں خریدی تو بہت تنقید سننے کو ملی، روٹی کی قیمت 30روپے تک ہونے جارہی تھی، مجھے پنجاب میں بسنے والے 14کروڑ عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے، صرف یہ نہیں چاہتی کہ پنجاب کے عوام کیلئے روٹی سستی ہو، پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12روپے کی ہے، ایسے فیصلے اور پالیسیاں بنانی ہیں جن سے کسان بھائیوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ اس سلسلے کی سب سے بڑی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں