Media Network Pakistan
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ تمام ججز اجلاس میں شریک تھے۔
جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں بنے۔
قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔