پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کوتاہی نہیں برتے گی: مریم اورنگزیب

Media Network Pakistan

لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہوریوں کو سموگ کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا جبکہ پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کوتاہی نہیں برتے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویژن کا سموگ کا مسئلہ ہم سب کے سامنے ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام متعلقہ سیکٹرز کو میز پر بٹھایا، تمام سیکٹرز کو ٹائم لائن کے مطابق کام دیا گیا، بھٹے اور انڈسٹریل زون کے مطابق ٹائم لائن دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ،انوائرمنٹل پروٹیکشن ادارے کے ذریعے تاریخی سلسلہ شروع کیا گیا، ہماری سموگ سے متعلق آگاہی مہم بھی چل رہی ہے، ہمیں اے کیو لیول کو بہتر کرنے میں آٹھ سے 9سال لگیں گے، پہلے بھٹوں کو صرف چالان کیا جاتا ہے، پہلی بار تقریبا ً 700بھٹو ں کو نوٹسز کے بعد گرایا گیا، بھٹوں سے کالا دھواں چھوڑنے پر زیرو ٹالرنس ہے، بھٹوں کو ذک ذیگ ٹیکنالوجی پر بھی منتقل کرایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تقریباً 15ہزار دورے کیے گئے، 700سے زائد انڈسٹری یونٹس کو سیل کیا گیا، کسی سفارش کو نہیں مانا گیا، پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جارہا ہے، اس سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑی ،موٹرسائیکل پر زیرو ٹالرنس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں