Media Network Pakistan
اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔