مریم نواز کا پنجاب کارڈیالوجی کا دورہ، مریضوں کی عیادت، مسائل سنے

Media Network Pakistan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

پنجاب کارڈیالوجی دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ری ویمپنگ پلان اور دیگر امورپر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی ایمر جنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، ایمرجنسی بلاک میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا، استقبالیہ کاونٹر پر صورتحال کے بارے میں بھی پوچھا۔

انہوں نے ٹرائیج ایریا میں مریضوں کی آمد اور علاج کے آغاز کے سسٹم کا مشاہدہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایئر ایمبولینس پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا، بہاولپور سے ایئر ایمبولینس پر منتقل ہونے والے مریض امجد علی کی عیادت کی، ہارٹ پیشنٹ امجد علی نے ایئر ایمبولینس سروس کے اجرا پر وزیر اعلیٰ کو ازراہ عقیدت سلام اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

مریم نواز نے امجد علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں