Media Network Pakistan
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم جونہیں مانتے ، ہم اس کیخلاف احتجاج کرینگے اور اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہیں، ان کونہیں مانتے، احتجاج کے لیے اس بار پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، پارٹی سے غداری کرنے والوں کو فارغ کیا جائےگا، بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کیا جائے گا، ہم ڈٹے ہوئے ہیں،وقت بدلے گا ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، برے وقت میں سب کا پتہ چل رہا ہے۔