Media Network Pakistan
راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
پانچ پی ٹی آئی رہنما سیکورٹی کلیئرنس کے بعد گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، ہم مولانا کے پاس جارہے ہیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
یہ ملاقات آج صبح 8 بجے ہونے تھی تاہم تاخیر کا شکار ہوگئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ جیل انتظامیہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے یہ اجازت دے دی۔