زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش

Media Network Pakistan

نیوکیسل: برطانیہ میں سائنس دانوں نے انسانی جِلد کا ایک نیا نقشہ بنایا ہے جو جِلد کو تشکیل دینے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کو آگ سے جھلس جانے والے افراد میں بالوں کے نئے غدود بنانے اور جِلد کے ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے تحقیق میں انسانی جِلد کے بننے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے۔
ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے انسان کی جِلد کے خلیوں کی نقشہ سازی کی تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ پیدائش سے قبل جِلد کس طرح بنتی ہے اور بیماری میں کیا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیدائش سے قبل جِلد میں نشان پڑے بغیر ٹھیک ہونے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے۔

برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور نیو کیسل یونیورسٹے کے محققین کی ٹیم نے خلیوں کی نقشہ سازی کی اور ڈِش میں جِلد کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بنایا جس میں بال اُگانے کی صلاحیت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں