Media Network Pakistan
نیویارک: نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک شاندار دیوالی پارٹی میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ تقریب معروف منیجر انجولا آچاریہ کی میزبانی میں منعقد کی گئی، جو پریانکا چوپڑا کی منیجر ہیں۔
اس تقریب کی خاص بات نورا فتیحی کی شاندار پرفارمنس تھی، جس نے اپنی لاجواب ڈانس مووز اور دلکش شخصیت سے تقریب میں موجود تمام افراد کو محظوظ کیا۔
نورا فتیحی نے اپنی ہٹ گانے ’ناچ میری رانی‘ پر رقص کر کے نہ صرف سامعین کو محظوظ کیا بلکہ تقریب کے شرکاء کو اس گانے کا ہک اسٹیپ بھی سکھایا، جس سے پارٹی میں خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا۔
تقریب میں مشہور ہالی ووڈ ستارے، جیسے میترے راماکرشنن (نیور ہیو آئی ایور)، اوانتیکا وندناپو (مین گرلز)، تان فرانس، حسن منہاج، جے سین، اور جیسل تانک بھی شامل تھے۔