Media Network Pakistan
اسلام آباد: بجلی معاہدوں سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں لال پیر پاور کمپنی کے بعد حب پاور کمپنی بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔
حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے۔
دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔
لال پیر پاور پلانٹ 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا حامل پاور پلانٹ ہے۔ لال پیر پاور کمپنی اور حب پاور کمپنی نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خطوط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔