Media Network Pakistan
پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
ترامیم کی منظوری آج ہونے والے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ صوبے میں 2017 میں اختیارات وزیراعلٰی سے آئی جی پولیس کو منتقل کیے گئے تھے۔
ترمیم کی منظوری کے بعد اختیارات دوبارہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہو جائیں گے۔ ترامیم کو منظوری کے لیے آج ہی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
پولیس ایکٹ میں ترامیم کے بعد خیبر پختونخوا میں آئی جی سے اعلی پولیس افسران کی تقرری وتبادلوں اور ان کو سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ یہ اختیارات پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں آئی جی کو دیے گئے تھے جنہیں علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے ذریعے واپس لیا ہے۔