Media Network Pakistan
لاہور ( مستنصر خان)اچھرہ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ. ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا نوٹس، ملزم گرفتار.گرفتار ملزم حمزہ مشتاق نے ڈکیتی کی واردات کے دوران لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، گرفتار ملزم لاہور کے مختلف تھانوں کے 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔گرفتار ملزم حمزہ مشتاق سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے، درندہ صفت ملزم کو SSOIU ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم حمزہ مشتاق کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا .متاثرہ لڑکی نے تھانہ اچھرہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،