گلشن راوی پولیس کی بہترین کاروائی،موبائل چورگرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)گلشن راوی پولیس کی بہترین کاروائی. تھانہ گلشن راوی کے علاقے عثمان پارک میں گھر کے باہر لڑکے سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھینا،.ملزمان کو واردات کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کر لیا گیا،ملزمان تابش اور ناصر سے چھینی ہوئی 02 موٹر سائیکل’ چھینا ہوا موبائل’ نقدی اور 02 پستول بمہ گولیاں برآمد،ملزمان تابش اور ناصر کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری.ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم سب انسپکٹر محمد قاسم جٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش.سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد

اپنا تبصرہ بھیجیں