Media Network Pakistan
لاہور( ایم این پی) ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیر صدارت 28 صفر المظفر شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے حوالہ سے میٹنگ.میٹنگ میں ایس ایچ او اکبری گیٹ ،ایس ایچ او موچی گیٹ، یکی گیٹ، منتظمین جلوس سمیت تاجر کمیونٹی اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں 28 صفر المظفر شہادت حضرت امام حسن علیہ السّلام کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال،شہادت حضرت امام حسن اندورن شہر کے مرکزی جلوس کے انتظامات کو یقینی اور فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی ،شہادت حضرت امام حسن علیہ السّلام کے مرکزی جلوس پر تین ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض منصبی سر انجام دیں گے،تین درجاتی حصار سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی جازت دی جائے گی۔