شیراکوٹ: 9 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی )شیراکوٹ کی حدود میں 09 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھاایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس ایچ او ملک خالد و شیراکوٹ پولیس ٹیم نے درندہ صفت ملزم اسد کو گرفتار کیا۔ملزم گرفتاری کے ڈر سے فرار ہو گیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا گیاملزم اسد کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں و خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں