اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدرہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت پیش ہوئے ۔

عدالت میں وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔

عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو وفاقی کابینہ نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں