آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا,

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی)آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا, ڈی آئی جی(OCU)عمران کشور نے ہمراہ ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف مال مسروقہ تقسیم کیا،عسکری 10 کے علاقہ میں نقب زنی کی واردات کے 16لاکھ روپے ملزمان سے برآمد کرکے مدعی کے سپردکیے.آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورقانون شکن عناصرکیخلاف مسلسل سرگرم عمل ہے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں، عمران کشور .ڈی آئی جی (OCU)عمران کشور کی طرف سے اہلکاروں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ.شہری نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ڈی آئی جی (OCU) اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں