ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کی پریس کانفرنس

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ کی پریس کانفرنس.ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن عاطف معراج کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی.ایس ایچ اوز وحدت کالونی۔سمن آباد۔گلشن اقبال اور پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے 06 ارکان کو گرفتار کیا.06 ملزمان ندیم۔بوٹا ولد نور محمد۔پرویز ولد نور محمد۔اعجاز۔شہزادہ الطاف۔یسین گرفتار ہونے والوں میں شامل.گرفتار ملزمان پرویز اور ندیم لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیکر ورغلاتے ہیں۔ملزمان ندیم۔پرویز نے بھی اپنا گردہ نکلوایا ہوا ہے پیسوں کیلئے لوگوں کو ورغلاءکر ملزم بوٹا سےرابطہ کرتے ہیں.ملزمان بوٹا اور پرویز دونوں سگے بھائی بھی ہیں.ملزم بوٹا اپنے ساتھی ملزم شہزادہ الطاف سے رابطہ کرتا ہے.شہزادہ الطاف متاثرہ شخص کو راولپنڈی میں کسی روڈ سائیڈ پر بلاتا ہے اور مفرور ملزم رؤف سے رابطہ کرتا ہے.متاثرہ شخص کو شہزادہ الطاف ہی پیسے دیتا ہے.ملزم رؤف پرائیویٹ ہسپتال میں انتظامی امور میں فرائض انجام دیتا ہے.مفرور ملزم رؤف گرفتار ملزم یسین سے رابطہ کرتا ہے جو کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ملازمت کرتاہے.ملزمان ایک گردے کے عوض 05 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 01 سے 04 لاکھ روپے دیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں