شاہدرہ سرکل میں پولیس کا انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے آگاہی مہم کا اہتمام

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی)شاہدرہ سرکل میں پولیس کا انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے آگاہی مہم کا اہتمام. تھانہ شاہدرہ سرکل کے مختلف مقامات پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا.الحبیب سکول سسٹم قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن اور ونڈالہ روڈ باجوہ ہسپتال کے قریب گورنمنٹ سکول کے بچوں کو لیکچر اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا.اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ اور ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر محمد رضا،ایس ایچ او شاہدرہ میاں تحسین نجم، پرنسپل سکول اور سول سوسائٹی کے ممبران سمیت تاجر کمیونٹی کی خصوصی شرکت.سکول کے بچوں نے ریلی میں پتنگ کے خلاف نعرہ بازی کی .اے ایس پی شاہدرہ احسان شاہ،اور ایس ایچ شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا نے بچوں کو پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات ور قانون میں اسکی سزا کے بارے میں آگاہی فراہم کی.آگاہی واک میں اساتذہ، سول سوسائٹی اور تاجر کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پتنگ بازی کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا، اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ نے موٹر سائیکلوں پر پتنگ کی ڈور سے محفوظ رہنے کے لیے سیفٹی وائر بھی لگائیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں