لاہور( ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ. میٹنگ میں تمام سرکل ڈی ایس پیز اور SSOIU انچارجز، تفتیشی افسران اور ڈویژنل ایس پیز کے ریڈرز کی شرکت.کرائم میٹنگ میں پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات بارے پراگرس کا جائزہ لیا گیا .کارکردگی بہتر نہ بنانے والے سرکل افسران سے اظہارِ ناراضی جبکہ انچارجز کو شوکاز نوٹسز جاری.وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق خواتین سے زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، خواتین سے زیادتی، اغواء اور ہراسگی سے متعلق مقدمات کی تفتیش بارے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سرکل افسران خواتین سے متعلقہ مقدمات سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں، موثر تفتیش سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکتی ہے، پولیس پراسکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگاروں کو سخت سزا دلوائیں گے، سرکل افسران تکمیل چالان اور کیسز کی فوری یکسوئی کے لیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس
Media Network Pakistan