لاہور (ایم این پی)سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت اجلاس. سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت انڈوومنٹ فنڈ کے اجراء کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں جمعتہ المبارک کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق،جی ایم پنشن فنڈ پنجاب، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، اکرام سلیم باری اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکے اجراء کے حوالے سے امور پر فیصلے کیے گئے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے کہا ہے کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبودہو، ہمارا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے کھلاڑیوں میں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم جلد تقسیم کی جائے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ انڈوومنٹ فنڈکے جلد اجراء کیلئے مکمل ورکنگ کرلی گئی ہے، اس حوالے سے تمام ڈویژن سپورٹس افسران سے میٹنگ کی جارہی ہے، انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کی مالی مدد کی جائے گی اور انڈوومنٹ فنڈکھلاڑیوں کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت اجلاس
Media Network Pakistan