انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز/ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز/ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد. ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء، چوری، چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے 26 مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی ملک جہانگیر قتل، سرفراز احمد اور عباس علی اقدام قتل جبکہ سمیرہ ذوالقرنین اغواء کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ لاریب چیک ڈس آنر، محمد اکرم امانت میں خیانت جبکہ ظفر اشفاق چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے.مقدمات کی ناقص تفتیش پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو معطلی سمیت دیگر سزائیں اور شوکاز نوٹس دیئے گئے. تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران سزا کے مستحق ہیں، غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تفتیشی بورڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے، شہریوں کی دادرسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں