پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان بھر میں 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں میں ہوا۔

لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھا گیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا اور بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ’اللہ رب العزت ماہ مبارک کی نعمتوں میں مستفید ہونے کی توقیق عطا فرمائے اور پاکستان کو دن گنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں