11سالہ بچے کے اغواء کا معمہ حل، ضلع شیخوپورہ سے تلاش کر لیا گیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)11سالہ بچے کے اغواء کا معمہ حل، ضلع شیخوپورہ سے تلاش کر لیا گیا. انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ رانا عمر دراز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے حسن شہزاد کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا، بچے کے ماموں نے اپنی مدعیت میں اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کروایا تھا، بچہ گھریلو ناراضی کی وجہ سے گھر سے بغیر بتائے شیخوپورہ چلا گیا تھا، حسن شہزاد کو ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے دن رات کی محنت کے بعد تلاش کیا گیا، بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،

اپنا تبصرہ بھیجیں