سی سی پی او کی زیر ِصدارت سول لائنزاور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت ان کے آفس میں سول لائنزاور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے بیرون ممالک فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کے خلاف اقدامات کیلئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور انوسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران کو کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹاؤن شپ شعیب خان کو ناقص کارکردگی پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز محنتی اور قابل افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے دوران انہوں نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا، سول لائنز اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں