Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ..ڈاکٹر انوش مسعود نے پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس رپورٹ چیک کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایات .میٹنگ میں قتل کے مقدمات، اشتہاریوں اور بجلی چوروں کی گرفتاریوں بارے جائزہ لیا گیا.تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں، .اشتہاریوں اور بجلی چوروں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، افسران اپنی ڈویژنز کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ کروائیں.غیر قانونی حراست اور تشدد کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، .شہریوں کو ہر صورت میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن