لاہور ( ایم این پی) ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سے علماء صاحبان۔امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ.امن کمیٹی ممبران۔علماء صاحبان نے لاہور پولیس ساتھ باہمی روابط کی مضبوطی و فروغ کیلئے ملاقات کو سراہا.تمام شرکاء۔ممبران امن کمیٹی نے لاہور پولیس اور آپس میں رواداری،بھائی چارے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا.ملکی سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی.امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی ممبران اورمنتظمین اپنا کردار ادا کریں.ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے شرکاء کے مسائل و تجاویز سنیں اور عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی.سی سی ٹی وی کیمرہ جات۔پارکنگ۔لاؤڈ سپیکر۔سکیورٹی کے حوالے سے تجاویز زیرغور آئیں.ممبران امن کمیٹی نے لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر کروائی گئی۔ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ
ایس پی اقبال ٹاؤن کی رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سے علماء صاحبان امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ
Media Network Pakistan