Media Network Pakistan
سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔
جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔